ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا میں پرائیویٹ ڈاکٹروں اور اسپتالوں سے متعلقہ بِل میں ترمیم۔ جیل کی سزا حذف کردی گئی

کرناٹکا میں پرائیویٹ ڈاکٹروں اور اسپتالوں سے متعلقہ بِل میں ترمیم۔ جیل کی سزا حذف کردی گئی

Thu, 23 Nov 2017 19:53:41    S.O. News Service

بیلگاوی 23؍نومبر(ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے حکومت کرناٹکا اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کے درمیان جس بِل کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اس پر حکومت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے KPMEایکٹ کے ترمیم شدہ بل کوذرا نرم کرکے اسمبلی سیشن میں پیش کردیاہے اور مریض کے سلسلے میں ڈاکٹر یا اسپتال کی غلطی کے لئے 6مہینے سے 3سال تک جیل کی سزا جو مقرر تھی اس شق کو ہٹا دیا ہے۔

اب مجوزہ بل میں غلطی کرنے والے پرائیویٹ ڈاکٹر یا اسپتال پر جرمانے کی رقم کو 25ہزار سے 1لاکھ روپے تک محدود کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے پر بھی 10ہزار روپے جرمانہ لگانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔شکایات کی جانچ کے لئے مجوزہ کمیٹی میں بھی رد وبدل کیا گیا ہے۔ اب یہ کمیٹی ضلع ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں تشکیل دی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیمیلی ویلفیئر افیسر اس کے ممبر سکریٹری ہونگے ۔ آیوش افیسر ، آئی ایم اے کا ایک نمائندہ اور ایک خاتون اس کمیٹی کے اراکین ہونگے۔

نجی اسپتالوں کے لئے وہاں دستیاب علاج معالجہ سے متعلق تمام چارجس کی تفصیل بھی اپنے ویب سائٹ یا سرکاری ویب سائٹ پر پیش کرنا لازمی ہوگا۔


Share: